بغداد (ایجنسیاں) عراقی دارالحکومت بغداد میں دو کاربم دھماکوں میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔ دھماکے مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح ساڑھے 11 بجے شہر کے پرہجوم چوراہے نیصور کے نزدیک ہوئے جہاں کئی حکومتی اور نجی دفاتر قائم ہیں۔
واشنگٹن (جی این آئی) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے حقانی گروپ سمیت افغان طالبان سے رابطوں کےلئے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ان مذاکرات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام آباد اور کابل کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔
قاہرہ (آن لائن) القاعدہ نے امریکہ کو امن کیلئے 4نکاتی شرائط پیش کردی ہیں، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق القاعدہ کے امریکن نژاد ترجمان آدم گدان کی 24 منٹ پر مبنی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہوں نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ افغانستان‘ عراق سے فوجوں کا انخلاء ‘ […]
خوست(اے ایف پی) افغانستان کے صوبے خوست میں نیٹو افواج نے فضائی کارروائی کے دوران 5افغان شہریوں کو شہید کردیا جبکہ مشرقی افغانستان میں طالبان کے حملے میں ایک فرانسیسی فوجی ہلاک ہوگیا ہے جس کی ایساف نے تصدیق کر دی ہے، اس ہلاکت کے بعد افغانستان میں اب تک 274غیر ملکی فوجی ہلاک ہوچکے […]
عدن (اے پی پی) یمن کے شہر عدن میں مشتبہ القاعدہ ارکان نے خفیہ ادارے کی جیل پر اندھادھند فائرنگ اور گرنیڈ سے حملہ کرتے ہوئے 13 افراد کو ہلاک کر دیا۔
میران شاہ(ایجنسیاں) شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے انزر میں ڈرون طیارے سے ہونے والے میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
کابل (ايجنسياں) افغانستان میں مختلف واقعات میں تین امریکی اور ایک برطانوی سمیت پانچ نیٹوفوجی مارے گئے۔
پریسٹینا (ایجنسیاں) کوسوو میں قریباً پانچ ہزار افراد نے حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں بچیوں کے حجاب اوڑھنے پر لگائی گئی پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
نیویارک(خبررساں ادارے) امریکی عدالت نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے رشتہ داروں سمیت متعدد افراد کیخلاف ثبوت نہ ہونے کی بنا پرمقدمات ختم کردیئے۔
مقبوضہ بیت المقدس (مرکز اطلاعات فلسطین) امریکا کے مشرقی وسطی کے خصوصی نمائندے جارج مچل کی جانب سے فلسطینی مسئلہ کے حل کی کوششوں کے برعکس اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کی سلوان کالونی میں 22 گھروں کو منہدم کرنے کا فیصلہ کر کے امریکا اور فریق اوسلو کی جدوجہد پر پانی پھیر دیا ہے۔