“قاتل” امریکی شہری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

“قاتل” امریکی شہری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
rymond-davisلاہور(العربیہ) دو پاکستانیوں کے قتل میں گرفتار امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو مزید 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا۔ امریکی شہری کو جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا تو جج نے استفسار کیا کہ ملزم کو اگر سفارتی استثناء حاصل ہے تو اس کا ثبوت عدالت میں پیش کیا جائے۔

حکومت پنجاب کے وکیل استغاثہ عبدالصمد نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری کے مقدمے کی آئندہ سماعت پچیس فروری کو ہو گی۔
لاہور پولیس کے اعلی عہدیدار سہیل سکھیرا کے مطابق امریکی شہری کو کڑی نگرانی میں رکھا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت جیل میں‌ امریکی شہری کو رکھنے کے لئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی شہری نے 27جنوری کو لاہور کے علاقے مزنگ میں کوفائرنگ کر کے دو افراد کو “قتل” کر دیا تھا ۔ امریکی شہری نے موقف اختیار کیا ہے کہ مرنیوالے افراد ڈاکو تھے جبکہ اس نے فائرنگ اپنے دفاع میں‌کی ۔ امریکی محکمہ خارجہ سمیت اعلی حکام فائرنگ کے واقعے میں‌ ملوث شہری کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں‌جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں