انقلابیوں نے قذافی کی فوج سے البریقہ آزاد کرا لیا، اجدابیا اگلا ہدف

انقلابیوں نے قذافی کی فوج سے البریقہ آزاد کرا لیا، اجدابیا اگلا ہدف
libya_war_4دبئی(العربیہ) لیبی رہ نما معمر قذافی سے الگ ہونے والے وزیر داخلہ جنرل عبدالفتاح یونس نے کہا ہے کہ قذافی کی حامی فوجی کے مشرقی علاقے میں حملوں کی وجہ سے پسپائی اختیار کرتے والے انقلابی اب اجدابیا کے اسٹریٹجک اور اہم شہر اجدابیا کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے بتای کہ اجدابیا شہر مشرقی لیبیا، بن غازی اور طبرق کو جانے والے سنگم پر واقع ہے۔ بہ قول اجدابیا کا دفاع انتہائی اہم ہے۔

دوسری جانب حکومت مخالف ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ انقلابیوں نے تیل کی دولت سے مالا مال البریقہ شہر کا کنڑول حاصل کر لیا ہے۔ عینی شاہدین سے اس سے پہلے البریقہ پر قذافی حامی فوج کے قبضے کی خبر دی تھی۔
مقامی صحافی عریش سعید نے العربیہ ٹی وی کو بتایا کہ اہلیاں البریقہ کی آزادی کے بعد جشن منا رہے تھے۔ شہر کو قذافی فوج سے چھڑانے کے لئے شدید لڑائی ہوئی۔ انقلابیوں نے قذافی بریگیڈ کا محاصرہ کر کے شہر سے ان کا قبضہ ختم کرایا جس کے بعد یرغمال بنائے گئے افراد کو رہائی نصیب ملی۔ انقلابیوں نے اس کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں قذافی کے حامی فوجیوں کو قیدی کرلیا۔
صحافی سعید نے مزید کہا کہ انقلابیوں نے البریقہ کو پہلی دفاعی فرنٹ لائن بنا لیا ہے اور شاید قذافی فوج سے لڑائی میں ان کے قبضے میں جانے والے باقی شہروں سے سرکاری فوج کا قبضہ ختم کرانے کے لئے رات ہو البریقہ جیسے حملے کریں۔
انقلابیوں نے فوجی ترجمان بریگیڈئر حامد الحاسی نے بتایا کہ حکومت مخالف انقلابیوں نے 20 سرکاری فوجیوں کو زندہ گرفتار کر لیا ہے جبکہ 25 دوسرے ہلاک ہوئے۔ انقلابیوں کی کارروائی سے سرکاری فوج کو شہر سے 20 کلومیٹرباہر دھلیک دیا گیا ہے۔
لیبیا کے لئے یو این کے خصوصی کوارڈینٹر رشید خالقوف نے امید ظاہر کی کہ انہیں طرابلس کے حالیہ دورے میں ملک کے مشرقی علاقے سمیت تمام دوسری جگہوں تک رسائی کی سہولت بہم پہنچائی جائے گی تاکہ وہاں پر انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
اس سے پہلے فرانسیسی وزارت خارجہ نے لیبیا پر نو فلائی زون قائم کرنے کے لئے یورپی یونین، عرب لیگ، سیکیورٹی کونسل اور لیبیا کی قومی کونسل سے مشورے سے اپنی کوششیں تیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں