زاہدان(سنی آن لائن) دارالعلوم زاہدان کے پرانے استاد اور ناظم مالیات وحسابات حافظ محمداسلام ملازہی منگل 20اکتوبر کی شام کو نامعلوم درندوں کے نرغے میں آگئے جنہوں نے چاقو سے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا۔
اہل سنت والجماعت ایران کی آفیشل ویب سائٹ “سنی آن لائن” جو چند دن قبل تنگ نظر عناصر کی کارستانیوں کے نتیجے میں چند گھنٹے تک بلاک رہی اب پھر ہیکرز کا نشانہ بن گئی ہے۔
تہران(سنی آن لائن/اصلاح ویب) تہران شہر میں سنیوں کے جمعہ وعیدین کے اجتماعات پر پابندی کے بعد اب صوبے کے بعض دیگر شہروں میں بھی اہل سنت کو جمعہ پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تہران(سنی آن لائن) شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کے داماد اور بڑے بھائی کے صاحبزادہ حاجی عبدالرحیم شہ بخش گرفتار ہوچکے ہیں۔
زاہدان/دوحہ(سنی آن لائن) خطیب اہل سنت زاہدان اور شورائے اتحاد مدارس اہل سنت کے سربراہ مولانا عبدالحمید قطر میں منعقد عالمی کانفرنس برائے مکالمہ ادیان میں شرکت کرنے سے روک دیے گئے۔
سنندج(کردستان نیوز+سنی آن لائن) ایران کے صوبہ کردستان کے علماءومشائخ اور عوامی تقاضوں کے بعد ”شورائے فرہنگ عمومی کردستان“ (جنرل کلچر کونسل) نے آیت اللہ خامنہ ای کے فتوے کو قانون کا حصہ بنانے کی تجویز دی ہے۔ حال ہی میں سپریم لیڈر نے فتوی دیا تھا کہ امہات المومنین اور اہل سنت والجماعت کی […]
رپورٹ (سنی آن لائن) ایرانی اہل سنت کی آفیشل ویب سائٹ ’’سنی آن لائن‘‘ گزشتہ کئی سالوں سے اعتدال کی راہ اپنا تے ہوئے ثقافتی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ یہ ویب سائٹ کئی مرتبہ فلٹرنگ اور نامعلوم ہیکروں کے حملوں کی زد میں آچکی ہے۔ الحمدللہ یہ تخریبی حرکتیں ’’سنی آن لائن‘‘ کو ابلاغیاتی سرگرمیوں […]
زاہدان(سنی آن لائن) چند ہفتے قبل لندن میں مقیم ایک غیرمعروف صہیونی ایجنٹ جو بظاہر شیعہ عالم دین لگتاہے نے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے پوری دنیا میں خود کو رسوا کیا۔
زاہدان(سنی آن لائن) ایرانی اہل سنت کے سب سے بڑے دینی وعلمی مرکز دارالعلوم زاہدان، بلوچستان میں صحیح بخاری شریف کی پہلی حدیث کی قرائت سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا۔
عالم اسلام کے نامور عالم دین اور عظیم دانشور ڈاکٹر محموداحمد غازی رحمہ اللہ کے سانحہ ارتحال نے علم دوست حلقوں کو سوگوار کردیا۔ آپ کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں ہوا۔ مرحوم ایک جانے پہچانے محقق اور دینی اسکالر تھے۔ گزشتہ سال موسم بہار میں آپ رح نے […]