’’سنی آن لائن‘‘ بدخواہوں کے نشانے پر

’’سنی آن لائن‘‘ بدخواہوں کے نشانے پر
ur-rwfرپورٹ (سنی آن لائن) ایرانی اہل سنت کی آفیشل ویب سائٹ ’’سنی آن لائن‘‘ گزشتہ کئی سالوں سے اعتدال کی راہ اپنا تے ہوئے ثقافتی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ یہ ویب سائٹ کئی مرتبہ فلٹرنگ اور نامعلوم ہیکروں کے حملوں کی زد میں آچکی ہے۔ الحمدللہ یہ تخریبی حرکتیں ’’سنی آن لائن‘‘ کو ابلاغیاتی سرگرمیوں سے باز رکھنے میں ناکام رہی ہیں۔

گزشتہ ایک سال سے جب معروف سنی ویب سائٹ ’’سنی آن لائن‘‘ نے اپنی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دنیا کی چار معروف اور بڑی زبانوں ( فارسی، عربی، اردو، انگریزی) میں وزٹرز کو معلومات فراہم کیں تو نیٹ کی دنیا میں سرگرم تخریب کاروں اور تنگ نظر ہیکروں کے حملوں کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا۔ چنانچہ جمعرات سات اکتوبر کو RSA AFCC کی جانب سے ایک میل آئی کہ انہیں متعدد مجہول ناموں سے درخواستیں موصول ہوئیں ہیں کہ سنی آن لائن کو ’’فشنگ ویب سائٹس‘‘ اور ’’مالی جعل سازی‘‘ میں ملوث (!!) سائٹوں کے لسٹ میں قرار دیا جائے۔ بدقسمتی سے کئی گھنٹوں تک بعض براؤزر پر یہی پیغام آتا رہا اورصارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بعض عناصر کے لیے ’’سنی آن لائن‘‘ کی ایران میں فلٹرنگ ناکافی ہے اور مزید رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے فریب کاری ومکاری سے اس قانونی اور رجسٹرڈ ویب سائٹ تک رسائی کو مشکل بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
RSA اور انٹرنیٹ کی دنیا میں معروف کمپنی HIC کی فائنل رپورٹ کے مطابق جعلی درخواستیں اور ہٹ کرنے کی کوششیں ایران سے ہوئی ہیں۔ RSA انسٹیٹیوشن کی کاوشوں اور درخواستوں کے جعلی ہونے پر یقین کے بعد اب ویب سائٹ معمول کی حالت پر آچکی ہے۔
ایرانی اہل سنت کی آفیشل ویب سائٹ ایران کے متعلقہ محکموں (وزارت ثقافت ونشریات و۔۔۔) میں رجسٹرڈ ہے، اس کے باوجود کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر حکومت ایران کی ایماء پراسے فلٹر کرکے عام صارفین کی پہنچ سے دور رکھی جاتی ہے۔
اب سنی آن لائن سے استفادہ کرنے والے حضرات وخواتین بغیر کسی خلل کے ویب سائٹ کا وزٹ کرسکتے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں