قطر: مولاناعبدالحمید عالمی کانفرنس مکالمہ ادیان میں شرکت نہیں کرسکتے

قطر: مولاناعبدالحمید عالمی کانفرنس مکالمہ ادیان میں شرکت نہیں کرسکتے
shaikh-abdolhameedزاہدان/دوحہ(سنی آن لائن) خطیب اہل سنت زاہدان اور شورائے اتحاد مدارس اہل سنت کے سربراہ مولانا عبدالحمید قطر میں منعقد عالمی کانفرنس برائے مکالمہ ادیان میں شرکت کرنے سے روک دیے گئے۔

کچھ عرصہ قبل “مرکزمکالمہ ادیان قطر” کی جانب سے مولانا عبدالحمید کو اس تنظیم کی آٹھویں کانفرنس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی جسے آپ نے قبول کیا تھا۔ مگر دورہ ترکی سے واپسی کے بعد تہران انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے آپ کا پاسپورٹ ضبط کرکے اپنی تحویل میں لیا.  تلاش بسیار کے باوجود متعلقہ حکام نے پاسپورٹ کو واپس دینے سے انکار کیا اور عملا مولانا عبدالحمید اس کانفرنس میں شرکت سے روک دیے گئے۔
یاد رہے مکالمہ ادیان کی آٹھویں کانفرنس 19 اکتوبر بروز منگل سے شروع ہوکر جمعرات تک جاری رہے گی جس میں متعدد اسکالرز اور مسلم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں