ڈاکٹرغازی رحمہ اللہ کے انتقال پراساتذہ دارالعلوم زاہدان کاتعزیتی پیغام

ڈاکٹرغازی رحمہ اللہ کے انتقال پراساتذہ دارالعلوم زاہدان کاتعزیتی پیغام
taziyat-ghaziعالم اسلام کے نامور عالم دین اور عظیم دانشور ڈاکٹر محموداحمد غازی رحمہ اللہ کے سانحہ ارتحال نے علم دوست حلقوں کو سوگوار کردیا۔ آپ کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں ہوا۔ مرحوم ایک جانے پہچانے محقق اور دینی اسکالر تھے۔ گزشتہ سال موسم بہار میں آپ رح نے ایک ہفتہ دارالعلوم زاہدان میں گزاردیا جہاں زاہدان اور دیگر علاقوں کے علمائے کرام، طلبا اور اہل تحقیق حلقوں نے آپ سے استفادہ کیا۔

ڈاکٹر غازی کے انتقال پر رئیس الجامعہ حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید و دیگر اساتذہ نے مرحوم کے لواحقین و متعلقین کے نام تعزیتی پیغام جاری کرکے اس سانحے پر گہرے افسوس اور غم کا اظہار کیاہے۔

تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«انالله وانا اليه راجعون»
«مَوتُ العَالِمِ مَوتُ العَالَم»

مایہ ناز دانشور اور گراں قدر عالم دین جناب ڈاکٹر محمود احمد غازی رحمہ اللہ جو عالم اسلام کی نامور شخصیات اور علمی سرمایوں میں سے تھے کے انتقال کی افسوسناک خبر نے ہمیں سخت غمزدہ اور متاثرکیا۔
آپ رحمہ اللہ مختلف موضوعات میں دسیوں تصانیف کے علاوہ متعدد سمینارز اور کانفرنسز میں شرکت کرکے مغربی دنیا میں اسلام کا تعارف پیش کرتے تھے۔
مرحوم نے 2009ء کی بہار میں ایران اور دارالعلوم زاہدان کا تفصیلی دورہ کیا۔ آپ رح نے ایک ہفتے تک ایران کے ممتاز علمی ادارہ ’دارالعلوم زاہدان‘ میں مختلف علمی موضوعات پر لیکچر دیتے رہے۔
اس ناقابل تلافی نقصان پر آپ رح کے اعزہ واقارب، خاص طور آپ کے برادر ارجمند ڈاکٹر محمدالغزالی، تلامذہ، متعلقین اور علمی حلقوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ تبارک وتعالیٰ سے مرحوم کی بلندی درجات و مکمل مغفرت اور پس ماندگان کیلیے صبر جمیل و اجرکثیر کی دعا مانگتے ہیں۔

والسلام
رئیس الجامعہ واساتذہ دارالعلوم زاہدان-ایران


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں