ہیکرز کا “سنی آن لائن” پر ایک ہفتے کے اندر دوسرا شدید حملہ

ہیکرز کا “سنی آن لائن” پر ایک ہفتے کے اندر دوسرا شدید حملہ
sunnionline-urاہل سنت والجماعت ایران کی آفیشل ویب سائٹ “سنی آن لائن” جو چند دن قبل تنگ نظر عناصر کی کارستانیوں کے نتیجے میں چند گھنٹے تک بلاک رہی اب پھر ہیکرز کا نشانہ بن گئی ہے۔

متعلقہ کمپنیوں کی فائنل رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے حملوں کا مرکز ایران ہی تھا، لیکن اس بار ہیکرز نے وسیع پیمانے پر مختلف IPs استعمال کرکے “سنی آن لائن” کو ہیک کرنے کی کوشش کی۔ ان حملوں کے بعد تقریبا چوبیس گھنٹے تک صارفین ویب سائٹ وزٹ نہیں کرسکے۔
“سنی آن لائن” پر اس انداز کے حملوں اور اسے محدود کرنے کی ناکام کوششوں سے ایسا معلوم ہوتا ہے بعض عناصر کیلیے شفاف و بے لاگ رپورٹنگ اور عوام کی آگاہی ناقابل برداشت ہے اور یہ متعصب لوگ مکاری و دغا بازی سے ویب سائٹ کی سرگرمیوں کو روکنا چاہتے ہیں۔
اب بھی تخریب کاروں کی گھناونی حرکتیں جاری ہیں لیکن الحمدللہ ہماری ٹیم کے حسن تدبیر سے ہیکروں کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ہے اور ویب کی معلومات محفوظ ہیں۔

سنی آن لائن ٹیم


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں