مشہد(سنی آن لائن) ایران کے مشرقی علاقہ خواف کے ممتاز عالم دین مولوی غوث الدین احراری رحمہ اللہ بدھ 21 ستمبر2011ء کو مشہد میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے صدرمقام زاہدان میں واقع دارالعلوم زاہدان میں جمعرات بائیس ستمبر 2011ء کو نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا۔
تہران(سنی آن لائن) ایرانی دارالحکومت تہران میں سنی مسلمانوں کو سکیورٹی پولیس نے عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی سے زبردستی روک دیا۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے اپنے خطبہ عید الفطر میں ایران میں ’ہفتہ حکومت‘ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: بعض لوگ شکوہ کرتے ہیں کہ ہم حکومت کی خدمات کی تعریف کیوں نہیں کرتے؛ حالانکہ ہم نے مختلف مقامات پر حکومت کی قابل تعریف اقدامات و خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا شکریہ […]
زاہدان(سنی آن لائن)نامور سنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے ایران کے رہبراعلی آیت اللہ خامنہ ای سے درخواست کی ہے کہ تہران سمیت دیگر بڑے شہروں میں سنی برادری پرعائد پابندی کوختم کرکے سنیوں کو عیدین وجمعہ پڑھنے کی اجازت دی جائے۔
تہران(سنی آن لائن)تہران کے صوبائی حکام کی جانب سے اہل سنت برادری کو نمازعید نہ پڑھنے کاحکم دینے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے سنی ممبرز نے ایرانی صدرمحمود احمدی نژاد کوخط لکھ کر اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے۔
مشہد(سنی آن لائن) ایران کے صوبہ خراسان سے تعلق رکھنے والے ممتاز سنی عالم دین مولانا محمدموحد فاضلی سات ماہ قید میں رہنے کے بعد اتوار اکیس اگست کو ضمانت پر رہا ہوگئے۔
زاہدان(سنی آن لائن)ایرانی اہل سنت کیخلاف مذموم مہم جوئی کی مذمت کرتے ہوئے مولاناعبدالحمیدنے کہاآئین نے واضح الفاظ میں اہل سنت کی مذہبی وتعلیمی مسائل میں آزادی پر زوردیا ہے،کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔
زاہدان(سنی آن لائن)خطیب اہل سنت زاہدان نے کہا ہے زاہدان کی سنی برادری کو عیدگاہ تعمیر کرنے کیلیے مناسب زمین کی فوری ضرورت ہے، صوبائی حکام شہر کے مضافات میں زمین الاٹ کردیں۔
نامور سنی عالم دین حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید دامت برکاتہم نے دارالعلوم زاہدان کی بیسویں تقریب ختم بخاری میں شرکت کرنے والے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ایران میں مختلف مسالک و قومیتوں کے وجود کو ’’موقع‘‘ قرار دیا۔