زاہدان (سنی آن لائن) ’حجیت حدیث اور اسلام میں اس کی تشریعی حیثیت‘ کے عنوان سے دارالعلوم زاہدان نے پہلی بار ملکی سطح پر کانفرنس منعقد کروائی جس میں متعدد علمائے کرام نے خطاب کیا اور بعض مقالوں کا خلاصہ پیش کیا گیا۔
اہل سنت ایران کی ممتاز دینی و سماجی شخصیت نے امت واحدہ کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا نئی نسل کو ماضی کے تعصبات سے گزرکر معاشرے میں اعتدال اور توازن قائم کرنا چاہیے۔
زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کی اسلامی فقہ اکیڈمی کے زیر اہتمام اکیڈمی کا چوبیسواں اجلاس دارالعلوم زاہدان میں منعقد ہوا جہاں بائیس اور تئیس جنوری دوہزار انیس کو علمائے کرام نے تین فقہی مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔
بندرعباس (سنی آن لائن) ایران کے جنوبی صوبہ ہرمزگان سے تعلق رکھنے والے متعدد سنی علمائے کرام و دانشوروں نے صدر روحانی کے نام کھلا خط شائع کرتے ہوئے سنی برادری کے مسائل ، خاص کر امتیازی رویوں کے بارے میں شکوہ کیاہے۔
زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کی واحد آفیشل ویب سائٹ کے چار ارکان کو ایک مقامی عدالت نے طلب کیاہے۔ سپاہ پاسداران کے سکیورٹی یونٹ نے اس ویب سائٹ پر ’جھوٹی خبریں‘ پھیلانے کا الزام لگاکر شکایت دائر کی ہے۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے اٹھارہ جنوری دوہزار انیس کے خطبہ جمعہ میں ایران میں انصاف و میرٹ کے خالی نعروں پر تنقید کرتے ہوئے ادارتی عدالت کی رائے کو مسترد کیا جس کے مطابق پبلک سروسز کی پانچ ہزا رنئی خالی اسامیوں کے لیے مقابلہ صوبائی و مقامی سطح پر نہیں ہوگا۔
قصرقند (سنی آن لائن) سنیئر ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری نے اعلان کیا ہے ’حمیرا ریکی‘ برونائی میں ایران کی سفیر مقرر ہوچکی ہیں۔
مسقط (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کی ممتاز دینی و سماجی شخصیت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اتوار تئیس دسمبر کو عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں جہاں ائیرپورٹ پر مقامی شخصیات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
چابہار(سنی آن لائن) ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کے شورائے مدارس اہل سنت کے ذمہ داران و مہتممین کا جاری تعلیمی سال میں دوسرا اجلاس چابہار کے جامعۃ الحرمین الشریفین میں منعقد ہوا۔
اہل سنت ایران کے ممتاز عالم دین نے اپنے اکیس دسمبر دوہزار اٹھارہ کے بیان میں زاہدان کے ایک سکول میں آگ لگنے کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے کو انتہائی تلخ، چونکادینے والا اور ناگوار یاد کیا۔