طبس مسینا (سنی آن لائن) ایران کے مشرقی صوبہ خراسان کے مایہ ناز عالم دین مولانا محمدحسن برفی انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
زاہدان (سنی آن لائن) شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے دونومبر دوہزار اٹھارہ کے بیان میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومتوں کو مشورہ دیا اپنے مخالفین سے بات چیت کریں۔
زاہدان (سنی آن لائن+عبدالحمید ڈاٹ نیٹ)اہل سنت ایران کی ممتاز دینی و سماجی شخصیت نے بیان دیتے ہوئے مولانا سمیع الحق کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے تلامذہ، متعلقین اور پاکستان کے علمائے کرام اور اصحاب مدارس سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
زاہدان (سنی آن لائن) ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے ’’اسلامی مسالک یونیورسٹی‘‘ کی زاہدان برانچ کی تعارفی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے علم کو اللہ تعالی کی بے مثال نعمت یاد کی اور دارالعلوم زاہدان جیسے مدارس میں غیرملکی طلبا کے داخلے کو مسلمانوں کے اتحاد کے لیے مفید قرار دیا۔
زاہدان (سنی آن لائن) شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے انیس اکتوبر دوہزار اٹھارہ کے خطبہ جمعہ میں ایران کے طول و عرض میں اہل سنت کی بعض مساجد اور مدارس کے لیے سرکاری حکام کی جانب سے مسائل پیدا کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے اقدامات کو آئین اور اتحاد بین المسلمین […]
سیریک (سنی آن لائن) صوبہ ہرمزگان کے شہر سیریک کے مضافات میں واقع ایک دینی مدرسہ پر چھاپہ مارتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں نے تین بلوچ علمائے کرام کو گرفتار کیا ہے۔
ایران کے فٹبال کلب ’پرسِپولیس‘ کے کلھاڑی کی صحابہ کرام خاص کر خلفائے ثلاثہ اور ام المومنین عایشہ صدیقہ رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی پر سنی برادری کے رہنماؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گستاخ کلہاڑی کے ٹرائل کا مطالبہ کیا۔
زاہدان (سنی آن لائن) نامور سنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے اپنے سات ستمبر دوہزار اٹھارہ کے خطبہ جمعہ میں ایران کے معاشی مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فوری اور جامع اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔
زاہدان (سنی آن لائن)حج ادائیگی کے بعد شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید منگل چار ستمبر کو زاہدان پہنچ گئے۔
اہل سنت ایران کی سب سے بڑی عیدگاہ زاہدان میں واقع ہے جہاں سنی برادری نے بدھ بائیس اگست کو نماز عید قائم کی۔