ممتاز بلوچ شاعر و ادیب انتقال کرگئے

ممتاز بلوچ شاعر و ادیب انتقال کرگئے

تہران (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے ضلع چابہار سے تعلق رکھنے والے بلوچی زبان کے شاعر و ادیب ’واحد بخش بادپا‘ علالت کی وجہ سے چار اگست دوہزار انیس کو تہران میں انتقال کرگئے۔
سنی آن لائن کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، واحدبخش بادپا علاج کے غرض سے تہران گئے تھے جہاں ڈاکٹروں کی مشورت پر آپ آرام کے لیے ساری شہر گئے اور وہیں ان کی روح پرواز کرگئی۔
موصوف بلوچی زبان کے معروف ادیبوں اور شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جن کے اشعار اندرون وبیرون ملک رسائل میں چھپ چکے ہیں۔
واحدبخش بادپا مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی، صدر دارالافتا دارالعلوم زاہدان و استاذالحدیث جامعہ ہذا کے چچازاد تھے۔ مرحوم نے ’نبی رحمت‘ کو بلوچی زبان میں بھی ترجمہ کیا ہے جو سیرت النبی ﷺ پر مولانا ابوالحسن علی ندوی کی یادگار ہے۔
’کلیدر‘ نامی ناول کو فارسی سے بلوچی میں ترجمہ کرنا بھی ان کی دیگر اہم کاوش ہے جو دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ کلیدر بلوچی اشاعت کے بعد بلوچی زبان میں سب سے بڑا اور طویل ناول ہوگا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں