زاہدان (سنی آن لائن) دارالعلوم زاہدان کے شعبہ تخصصات اور تخصص فی الادب العربی کے زیر اہتمام علامہ ابوالحسن علی ندوی رحمہ اللہ کانفرنس اتوار بارہ جنوری دوہزار بیس کی شام کو منعقد ہوگئی۔
چابہار (سنی آن لائن)ایران کے جنوب مشرق میں واقع بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں تیز بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے متعدد تحصیلیں زیرآب، راستے بند اور مواصلاتی ذرائع کٹ چکے ہیں۔
اتحاد اور امن نعرے لگانے اور زبان و دعوے سے حاصل نہیں ہوسکتا۔ نعروں اور دعووں کا میدان بہت چھوٹا ہے، اتحاد حقیقی اور عملی ہونا چاہیے، عمل سے اس کا ثبوت دینا چاہیے۔
چابہار (سنی آن لائن)ایرانی بلوچستان کے ساحلی شہر میں سینکڑوں نوجوانوں اور جامعات کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے نامور سنی عالم دین نے اہل سنت کے آئینی حقوق کی فراہمی پر دوبارہ زور دیا ہے۔
چابہار (سنی آن لائن)ایرانی بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں صوبہ سیستان بلوچستان کے دینی مدارس کے مہتممین کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے صدر شورائے مدارس اہل سنت سیستان بلوچستان نے مولانا فضل الرحمن کوہی کی رہائی کا مطالبہ پیش کیا جو اسی شورا کے رکن ہیں۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے صدرمقام زاہدان کے سنی علمائے کرام بدھ گیارہ دسمبر کو دارالعلوم زاہدان میں اکٹھے ہوئے جہاں شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اور مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی نے حاضرین سے گفتگو کی۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے ممتاز سنی عالم دین نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے بعد حالیہ پرتشدد مظاہروں کے دوران متعدد افراد کی موت پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے مبینہ قاتلوں کے ٹرائل پر زور دیا۔
سنندج (سنی آن لائن)ایرانی کردستان کے نامور عالم دین کاک حسن امینی نے مولانا فضل الرحمن کوہی کی گرفتاری پر سخت تنقید کرتے ہوئے مولانا اور ان کے ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
مشہد (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے ضلع سرباز سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین مولانا فضل الرحمن کوہی مشہد کی ایک عدالت میں جمعرات اٹھائیس نومبر کو پیشی کے بعد گرفتار ہوئے۔
زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کے ممتاز دینی و سماجی رہ نما نے پیٹرول مہنگا کرنے کے حکومتی فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: یہ فیصلہ تمام جوانب کو مدنظر رکھ کر منظور نہیں ہوا ہے، حکام کو چاہیے نظرثانی کریں۔