سراوان (سنی آن لائن) ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کے دینی مدارس کے مہتممین کا صوبائی اجلاس جمعرات پندرہ فروری کو جامعہ عین العلوم گشت (ضلع سراوان) میں منعقد ہوگیا۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور مختلف شہروں کے خطبائے جمعہ نے ایرانی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر اہل سنت کی مشکلات حل کرنے، امتیازی سلوک کے خاتمے اور مذہبی آزادی یقینی بنانے پر زور دیاہے۔
ایران کے ممتاز سنی عالم دین نے ایک سنی بلوچ کو بطور ’ایران بوکسنگ فیڈریشن‘ کے چیئرمین منتخب کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی و ملکی سطح پر شیعہ وسنی کے درمیان توازن قائم کرنے پر زور دیا۔
زاہدان (سنی آن لائن) چھٹی سیرت النبی ﷺ کانفرنس زاہدان کی جامع مسجد عثمانی میں ’اتباع سنت، نجات اور سعادت کی واحد راہ‘ کے عنوان سے تیئیس دسمبر کو منعقد ہوگئی۔
ممتاز سنی عالم دین نے اہل سنت ایران کی اسلامی فقہ اکیڈمی کی آخری نشست میں ہر فرد کی اپنی ہی فقہ پر عمل پیرا ہونے پر تاکید کرتے ہوئے اس کو تقواکے مطابق قرار دیا۔
زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کی اسلامی فقہ اکیڈمی کا دو روزہ اجلاس بدھ تیرہ دسمبر کو اختتام پذیر ہوا۔ مذکورہ اجلاس دارالعلوم زاہدان کے احاطے میں منعقد ہوا جس میں مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام شریک ہوئے۔
ایران کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے سنی علمائے کرام اور خطبا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر سخت برہمی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی کے لیے جہاد پر زور دیا۔
تایباد (سنی آن لائن) ایران کے صوبہ خراسان کے مشہور عالم دین مولانا غلام احمد علی بائی بیماری کی وجہ سے آج صبح تایباد شہر کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
بندرعباس (سنی آن لائن) شیخ مصطفی امامی نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے تمام مسالک کے پیروکاروں کے حقوق پر توجہ دینے اور اسلامی اقدار کے احترام کو حقیقی اتحاد کے حصول کے لیے ضروری قرار دیا۔
تہران (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کے سب سے بڑے دینی ادارہ دارالعلوم زاہدان کے خیراتی ادارہ (محسنین ٹرسٹ) کو صوبہ کرمانشاہ سے باہر نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹرسٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ مولانا عبدالغنی بدری نے تہران میں ایک تقریب کے دوران اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے تشویش […]