اہل سنت ایران کے ممتاز عالم دین نے اپنے سات جولائی دوہزار انیس کے درس قرآن میں مسلم اقلیت کے خلاف چینی حکومت کے ظلم و جبر اور امتیازی سلوک کی پرزور الفاظ میں مذمت۔
اہل سنت ایران کے ممتاز عالم دین نے تہران یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں اسلام کے اعلی ظرف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلام کو رحمت، انصاف، عقلمندی اور تعامل کا دین یاد کیا۔
ایران کے طول و عرض میں رہنے والے سنی مسلمانوں نے انتہائی عقیدت اور ایمانی جوش و جذبے کے ساتھ بدھ پانچ جون کو عید الفطر منائی۔
تہران (سنی آن لائن) ایرانی سرکاری ٹی وی چینل 5 میں ایک ذاکر نے لائیو پروگرام میں خلفائے ثلاثہ اور ام المومنین عایشہ صدیقہ رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے ایران کی سنی برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑادی۔ متعدد شخصیات اور حلقوں نے مذمت کا اظہار کیا ہے۔
اہواز (سنی آن لائن) ایران کے جنوب مغربی صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں متعدد سنی شہریوں کو نماز تراویح پڑھتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
اہل سنت ایران کے بااثرترین دینی و سماجی رہ نما نے صدر روحانی کی افطار پارٹی کے مدعوین سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے موجودہ مسائل و مشکلات کے حل کے لیے ’گہری تبدیلیوں اور اصلاحات‘ اور بات چیت و مذاکرات پر زور دیا۔
زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کا سب سے بڑا سالانہ اجتماع اور دارالعلوم زاہدان کی تقریب دستاربندی کا باقاعدہ آغاز ہوچکاہے جس میں ہزاروں فرزندانِ توحید شریک ہیں۔
تہران (سنی آن لائن+عبدالحمید ڈاٹ نیٹ)ایران کے ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالحمید آج (جمعرات اٹھائیس مارچ) کو روسی دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے جہاں آپ بین الاقوامی کانفرنس ’’اسلام؛ امن و رحمت کا پیغام‘‘ میں شرکت کریں گے۔
زاہدان (سنی آن لائن)جمعہ بائیس مارچ کو علامہ مفتی محمدتقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کے ممتاز سنی عالم دین نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا دہشت گروہوں کی نشاندہی کرکے ان کی بیخ کنی کرے۔
زاہدان (سنی آن لائن)ایران کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے سنی طلبا کا سالانہ اجتماع دارالعلوم زاہدان میں جمعرات سات مارچ کو منعقد ہوا جہاں ہزاروں طلبا کے علاوہ متعدد اساتذہ اور متعدد پروفیسرز نے بھی شرکت کی۔