تہران (سنی آن لائن) ایرانی دارالحکومت تہران میں سنی برادری کے بعض نمازخانوں کو سیل کرکے انہیں عیدالاضحی کے دن نماز پڑھنے سے روکا گیا ہے۔
زاہدان (عبدالحمید ڈاٹ نیٹ) اہل سنت ایران کے ممتاز دینی و سماجی رہ نما نے عراق کے اعلی شیعہ مرجع آیت اللہ سیستانی کے نام خط لکھتے ہوئے عراق کی نئی حکومت میں قوم کے تمام اکائیوں کی شرکت پر زور دیاہے۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے صدرمقام زاہدان سے تعلق رکھنے والے ممتاز بلوچ عالم دین نے مستونگ میں ایک انتخابی جلسے میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
تہران (ایلنا+سنی آن لائن) ایرانی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمنٹ) کے رکن محمود صادقی نے خبر دی ہے کہ مولانا عبدالحمید کے غیرملکی اور اندرون ملک اسفار پر پابندیوں کے حوالے سے وزیر انٹیلی جنس سے ان کی ملاقات ہوئی ہے۔
زابل (سنی آن لائن) صوبہ سیستان بلوچستان کے شمالی حصہ (سیستان) سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق مولانا عبدالرشید شہ بخش نے وزیر داخلہ، صوبائی گورنر سمیت متعدد ذمہ داروں کی موجودی میں سیستان کے مسائل حل میں سنجیدگی نہ دکھانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اہل سنت ایران کی بااثر شخصیت نے صومالیہ کی ریاست بنط لینڈ کے صدر عبدالولی محمد علی گاس کو خط لکھتے ہوئے موصوف سمیت تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سترہ بلوچ ماہی گیروں کی رہائی میں کردار اد ا کیا۔
کنارک + بوساسو(سنی آن لائن) اکتوبر 2017 سے مئی 2018 تک صومالیہ حکومت کی قید میں رہنے والے سترہ ایرانی بلوچ ماہی گیر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ ریاست بنط لینڈ کے شہر بوساسو میں قیدی ماہی گیروں کو ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالحمید کی ثالثی پررہا کیا گیا۔
ایرانشہر (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے مرکزی شہر ایرانشہر (پَہرہ) کے مرکزی خطیب اور جامعہ شمس العلوم کے صدر نے عید الفطر کے بیان میں ایک ایسی خبر سامعین تک پہنچائی جس نے سب کو ہلاکر رکھ دیا؛ مولانا محمدطیب ملازہی نے کہا ہے ایرانشہر میں اکتالیس اجتماعی زیادتی کے واقعات گزشتہ چند ہفتوں […]
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ہزاروں فرزندانِ توحید سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی داخلہ و خارجہ پالیسیوں میں نظرثانی اور عالمی حالات کے مطابق ان میں تبدیلی لانے پر زور دیا۔
تہران (سنی آن لائن) سومالی میں تین سال پہلے قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے چار بلوچ ماہی گیر رہا ہوکر تہران پہنچ چکے ہیں۔ کنارک اور نیکشہر اضلاع سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر جلد اپنے گھر پہنچ جائیں گے۔