موغادیشو(خبررساں ادارے): صومالیہ میں دو عسکریت پسند گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں چودرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق یہ جھڑپیں عسکریت پسند گروپوں کے درمیان موغادیشو کے علاقے بلیدوین پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے ہوئی جس میں چودہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تاہم علاقے کا کنٹرول حکومتی حامی عسکریت پسند گروپ دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔
عسکریت پسند کمانڈر یوسف احمدہگر نے کہا ہے کہ عسکریت پسند دوگزشتہ ہفتے سے ان کے علاقے پر قابض تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑپ میں دس سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہونے کی تصدیق بھی کی ۔
آپ کی رائے