کابل (خبر رساں ادارے): منگل کے روز ہونے والے متعدد جھڑپوں اور ایک فدائی حملے کے نتیجہ میں سات امریکی فوجی اور پندرہ افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔
صوبہ ہلمند کے ضلع نادعلی میں قابض امریکی فوجیوں اور طالبان مزاحمت کاروں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی جس کے نتیجہ میں 7 امریکی فوجی موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی کی پریس ریلیز کے مطابق اس جھڑپ میں 2 مزاحمت کار جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔
دوسری طرف صوبہ روزگان میں افغان پولیس کے ایک مرکز پر طالبان مزاحمت کار نے حملہ کرکے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ اس حملے کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔
دھماکہ اس وقت کیا گیا جب اعلیٰ پولیس حکام ایک میٹنگ میں شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل اسی مرکز پر طالبان نے حملہ کیاتھا جہاں ضلعی کونسل کے متعدد ارکان سمیت 30 جارح غیرملکی و افغان فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
اسی طرح صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں ایک پولیس چوکی پرحملہ ہوا۔ طالبان ترجمان کے بیان کے مطابق اس حملے میں 4 اہلکار ہوئے۔ مزاحمت کاروں نے چوکی میں موجود اسلحہ ودیگر فوجی سازوسامان قبضے میں لیکر چوکی کی عمارت کو تباہ کردیا۔
طالبان ترجمان نے صوبہ فراہ کے ضلع دلارام میں ایک میئر اور اس کے دو محافظوں کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کرلیاہے۔
دوسری جانب نیٹو حکام نے دعوی کیا ہے صوبہ ہلمند ہی کے علاقے نوزاد میں ایک ڈرون حملے میں 13 طالبان مزاحمت کار جاں بحق ہوگئے۔
نیٹو فورسز کا کہنا ہے یہ افراد اتحادی افواج پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

آپ کی رائے