لندن(خبررساں ادارے): برطانیہ کے علاقے لیوٹن میں مظاہرے کے دوران فوجیوں کوقاتل کہنے والے 5 مسلم افراد پر فردجرم عائدکردی گئی ہے تاہم دیگر دو افراد کو بری کردیا گیا ہے۔ جلال احمد، یوسف بشیر، ضیاالرحمان، شجادر چوہدری اور منیم عبدل کو لیوٹن مجسٹریٹکی عدالت میں پیش کیاگیا تھا۔ ان پر الزامات دی رائل انگلیکلن رجیمنٹ کے مارچ 2 ہزار 9 میں کیے گئے مارچ کے دوران واقعات سے متعلق تھے۔
ڈسٹرکٹ جج Mellanby نے کہاکہ فوجیوں کو قاتل، زانی اور بچوں کو مارنے والا ٹہرایا جانا شرمناک اور برابھلا کہنے کے زمرے میں آتاہے۔ پانچوں افراد کو 2 سال کے کنڈیشل ڈسچارچ اور 5 سو پونڈ جرمانے کاحکم دیاگیاہے۔ تاہم تمام افرادنے الزامات کی تردید کی ہے۔
آپ کی رائے