دارالعلوم زاہدان کی دوسری سہ ماہی کے امتحانات کااختتام

دارالعلوم زاہدان کی دوسری سہ ماہی کے امتحانات کااختتام
emtahanatزاہدان(سنی آن لائن) دارالعلوم زاہدان کی دوسری سہ ماہی کے امتحانات جو ہفتے کے روز سے شروع ہوئے تھے آج بروز جمعرات اپنے اختتام کو پہنچے۔

“سنی آن لائن” کی رپورٹ کے مطابق سترہ ربیع الثانی(3اپریل) کو دارالعلوم زاہدان کی دوسری سہ ماہی کے امتحانات کا آغاز ہوا تھا جو آج (8اپریل) کوختم ہوئے۔
امتحانات کے بعد ایک ہفتے تک تمام تعلیمی شعبے بند رہیں گے۔ طلبہ آرام اور اپنے عزیزوں سے ملنے کے لیے اپنے اپنے علاقوں کو جائیں گے اور اگلے جمعے کو واپس دارالعلوم زاہدان آئیں گے۔ دارالعلوم زاہدان میں ایران کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ زیرتعلیم ہیں۔
یادرہے صوبہ سیستان و بلوچستان کے دینی مدارس دیگر مدارس اور تعلیمی اداروں کی طرح ہر تین مہینے کے بعد طلبہ کی علمی استعداد جانچنے اور اس کی مزید ترقی کیلیے طلبہ سے تحریری امتحان لیتے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں