قاری عبدالحفیظ واعجاز مشوانی کا قتل، جے یو آئی کی اپیل پر یوم احتجاج منایا گیا

قاری عبدالحفیظ واعجاز مشوانی کا قتل، جے یو آئی کی اپیل پر یوم احتجاج منایا گیا
funeralکراچی (ايجنسیاں)  جمعیت علماءاسلام کی اپیل پر کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعیت علماءاسلام کراچی سٹی کے سالار قاری عبدالحفیظ اور سائٹ ٹاﺅن یوسی 6 کے امیر قاری اعجاز مشوانی کے سفاکانہ قتل کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج منایا گیا۔ کراچی اور اندرون سندھ میں جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں آئمہ مساجد اور خطباءنے ہزاروں مساجد میں قاری عبدالحفیظ اور قاری اعجاز مشوانی کے سفاکانہ قتل کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرائیں اور حکومت کو خبردار کیا کہ اگر قاری عبدالحفیظ اور قاری اعجاز مشوانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے اصل سازش کو بے نقاب نہ کیا اور ملزمان کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا تو پھر جے یو آئی راس اقدام پر مجبور ہوگی۔

علماءکرام نے کہا کہ ایک عرصہ سے آئے روز علماءکرام اور اکابرین کو نشانہ بنانا اس بات کی دلیل ہے کہ ملک اور اسلام دشمن عناصر کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ ایک ایک کرکے علماءکرام کو ختم کیا جائے مگر یہ ان ظالم قوتوں اور ان کے سرپرستوں کی بھول ہوگی۔ آج قاری عبدالحفیظ کے ہزاروں شاگرد اور لاکھوں متعلقین موجود ہیں۔ قاری عبدالحفیظ کی جامع مسجد صدیق اکبر بجلی نگر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام کراچی سٹی کے امیر اور قاری عبدالحفیظ کے رفیق سفر قاری محمد عثمان نے کہا کہ قاری عبدالحفیظ اور قاری اعجاز کا مشن جاری رہے گا۔ آج قاری عبدالحفیظ ہم میں نہیں ہیں مگر ان کا کردار ایک کھلی کتاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ قاری عبدالحفیظ اور قاری اعجاز کے قتل کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے اس لئے حکومت نے علماءکرام کے قاتلوں کو گرفتار کیا اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی پیش رفت کی گئی ہے۔ اگر سانحہ اورنگی ٹاﺅن سے قبل کے سانحات اور علماءکرام کے قاتلوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کیا جاتا تو یقیناً ایسے واقعات پیش نہ آتے۔ جمعیت علماءاسلام کراچی کے 18 ٹاﺅنز کے رہنماﺅں مولانا محمد حسن، قاری شیر افضل، مولانا حماد اللہ شاہ، مولانا حلیم الرحمن قریشی، قاری خیر الحق ابرار، مولانا احسان اللہ ہزاروی، مفتی محمد حنیف، مولانا عبدالکریم عابد، قاری نصیر الدین سواتی، مولانا سلیم اللہ خان، مفتی محمد مبین، ودیگر علماءکرام نے خبردار کیا کہ اگر قاری عبدالحفیظ اور قاری اعجاز مشوانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سازش کو بے نقاب نہ کیا گیا تو پھر کراچی سمیت ملک بھر میں جمعیت علماءاسلام بھرپور مزاحمت کرے گی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں