طیارے کو حادثہ: پولش صدر اور اہلیہ سمیت132افراد ہلاک

طیارے کو حادثہ: پولش صدر اور اہلیہ سمیت132افراد ہلاک
polish-plane-crashماسکو (ايجنسياں) پولینڈ کے صدر لیخ کازنسکی کا طیارہ روسی شہرا سمولنسک میں ایئر پورٹ کے قریب گرکر تباہ ہوگیا،حادثے میں صدر،ان کی بیوی اور آرمی چیف سمیت تمام132افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولینڈ کے صدر لیخ کازنسکی کا طیارہ روس کے مغربی شہر سمولنسک کے ایئرپورٹ پر اترنے کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔پولش حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کے وقت صدر ، ان کی بیوی ماریہ، آرمی چیف آف اسٹاف جنرل فرانسسک،نائب وزیر خارجہ اور سینٹرل بینک کے گورنرسمیت 132 افراد طیارے میں موجود تھے جن میں سے کوئی زندہ نہیں بچا۔عرب ٹی وی کے مطابق پولش صدر کے طیارے میں پولینڈ کے تقریباً50 ارکان پارلے منٹ بھی سوار تھے ۔ مقامی حکام نے بتایا ہے کہ دھند کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران طیارہ درختوں سے ٹکرا کر گرا اور ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔
صدر کازنسکی جنگ عظم دوم میں ہلاک ہونیوالے پولش فوجیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے روس جا رہے تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے وارسا میں کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں