زابل میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ 3 امریکی فوجیوں سمیت 4 ہلاک

زابل میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ 3 امریکی فوجیوں سمیت 4 ہلاک
helicopterقندھار ( نیوز ايجنسیاں) افغانستان کے جنوب مشرقی صوبہ زابل میں نیٹو کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں 3 امریکی فوجیوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔

طالبان کے ترجمان نے اس ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ کیا جس کی تصدیق زابل کی صوبائی حکومت کے ترجمان محمد جیان رسول یار نے کی تاہم تھوڑی دیر بعد انہوں نے اپنا بیان واپس لیتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ فنی خرابی کا نتیجہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر زابل کے دارالحکومت قلات سے 11 کلومیٹر کے فاصلہ پر گر کر تباہ ہوا اس واقعہ میں 3 امریکی فوجی اور ایک عام شہری ہلاک ہوا۔
ادھر نیٹو ترجمان نے بھی ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تصدیق کی ہے تاہم تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے۔ نیٹو ترجمان نے طالبان کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ ہیلی کاپٹر کو مار گرایا گیا۔جبکہ صوبہ ہرات ميں سڑک کنارے بم دھماکے ميں تین افغان شہری ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ہيں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں