اورکزئی ایجنسی فوجی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 3اہلکار جاں بحق

اورکزئی ایجنسی فوجی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 3اہلکار جاں بحق
peshawar-28-aprکوہاٹ(آن لائن+ثناءنیوز) لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ابراہیم زئی میں لیوی فورس کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 3 اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیاگیا.

مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں پر ناٹو طیاروں کی پروازیں، لوگوں میں شدید خوف و ہراس، جمعہ کو یکہ گنڈ کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے امن کمیٹی کا رکن اور ان کا ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
تفصیلات کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے صدر مقام کلایہ کے موضع ابراہیم زئی میں ہفتہ کی صبح دہشت گردوں کی طرف سے ریموٹ کنٹرول بم حملے میں لیوی فورس کے 3اہلکار سپاہی بہار علی ،نادر علی اورکاشف علی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک سپاہی امین خان شدید زخمی ہوگیا۔
لیوی فورس کے اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرو ل بم دھماکے کانشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کی گشت پرپیدل جارہے تھے ۔دھماکے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر تے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیااور متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کیلئے خفیہ مقام پرمنتقل کر دیا گیا ۔
ادھر مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقہ سوران درہ شیخ بابا ،چمر کنڈ اور تحصیل بائیزئی کے بعض علاقوں جڑوبی اور اغزدرہ پر ناٹوطیاروں نے پروازیں کیں جس سے ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
دریں اثناءلوئر سب ڈویژن یکہ غنڈ کے علاقہ خٹکی شرین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے امن کمیٹی کے رکن ملک خائستہ گل کا ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا ۔مقتول کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جبکہ مذکورہ واقعہ میں ملک خائستہ گل بھی زخمی ہوئے تھے جو تاحال زیر علاج ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں