افغانستان: دو مختلف واقعات :10 غیر ملکیوں سمیت 30 افراد ہلاک

افغانستان: دو مختلف واقعات :10 غیر ملکیوں سمیت 30 افراد ہلاک
mazar_sharifکابل(ثناء نیوز ) افغانستان میں واقع اقوامِ متحدہ کے ایک علاقائی دفتر پر مظاہرین کے حملے میں عالمی ادارے کے کم از کم 10 غیر ملکی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ افغانستان کے شمالی شہر مزارِ شریف میں جمعہ کے روز پیش آیا جہاں ایک مظاہرے میں شامل افراد نے اشتعال میں اقوامِ متحدہ کے دفتر پر حملہ کردیا۔ مظاہرین امریکہ کے ایک پادری کی جانب سے قرآن مجید کو نذرِآتش کیے جانے کے واقعہ کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

مزارِ شریف کی مقامی پولیس کے ترجمان لعل محمد احمدزئی نے غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ مظاہرین کے تشدد سے اقوامِ متحدہ کے 10 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق تمام ہلاک شدگان غیر ملکی ہیں۔تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق کن ممالک سے ہے۔
افغان دارالحکومت کابل میں واقع اقوامِ متحدہ کے افغان مشن کے مرکزی دفتر کے ترجمان ڈان مک نارٹن نے مزارِ شریف میں واقع اپنے علاقائی ہیڈکوارٹر پر مظاہرین کے حملے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ اس واقعے کی تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
ادھر امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے اقوامِ متحدہ کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور سکیورٹی گارڈز پر فائرنگ کی۔بلخ صوبے کے ترجمان منیر احمد فرہاد نے بتایا کہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پرامن مظاہرہ کر رہے تھے لیکن ایک دم ہی مظاہرین نے اقوامِ متحدہ کی عمارت پر حملہ کر دیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست فلوریڈا میں پادری ٹیری جونز نے قرآن کو آگ لگائی تھی۔
دریں اثناء ایک اور واقعے میں قندہار میں اتحادی افواج کے ہوائی اڈے کے گرد ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 20سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 30زخمی ہوگئے.
واقع کے تفصیلات کے مطابق قندہار میں اتحادی افواج کے ہوائی اڈے کے حفاظت پر سیکورٹی کمپنیوں کے اہلکار تائینات ہیں جمعہ کی شام کو غیر ان غیر ملکی سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان سیکورٹی کے مسئلے پر تنازعہ ہوا جس نے بعد میں شدت اختیار کی اور آپس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران امریکی فوجیوں نے بھی فائرنگ کی تینوں جانب سے باری ہتھیار استعمال کئے گئے جس کے نتیجے میں 20سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 30سے زائد زخمی ہوئے بعدازاں اتحادی فوجیوں نے صورتحال کو کنٹرول کیا ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال پہنچایا.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں