پولیس کے مطابق چار سدہ میں ڈی سی او آفس کے قریب مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا ،،اور ایک خودکش حملہ آورنے خود کو قافلے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا ،،دھماکے میں مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ،،جبکہ پولیس کی موبائل وین کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار ایک انسپکٹر اور دیگر تین اہلکار جاں بحق ہو گئے ،دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چار سدہ اور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
دھماکے کے بعد جیونیوز سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ قافلے میں اکرم درانی اوراعظم سواتی بھی ان کے ساتھ تھے، وہ اور ان کے ساتھی خیریت سے ہیں ،،ان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی قسم کی دھمکیاں موصول نہیں ہورہی ہیں ، ساتھیوں سے مشورے کے بعد انہوں نے چارسدہ میں جلسے سے خطاب ملتوی کردیا ہے .
گذشتہ روز بھی صوابی انٹر چینج کے قریب مولانا فضل الرحمان کے قافلے کو نشانہ بنایاگیاتھا ،جس میں سات افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

آپ کی رائے