قندھار، قرآن کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج، فائرنگ سے 10 مظاہرین جاں بحق

قندھار، قرآن کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج، فائرنگ سے 10 مظاہرین جاں بحق
afghan_rallies_quranقندھار/کابل (اے ایف پی/جنگ نیوز)امریکا میں ملعون پادری کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف افغانستان میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز قندہارمیں احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے10مظاہرین جاں بحق اور40سے زائدزخمی ہوگئے۔

دوسری جانب پاک افغان سرحد کے نزدیک طالبان کے ساتھ جھڑپ اور کابل میں نیٹو کے اڈے پرحملے میں6 امریکی فوجی ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔ افغان و نیٹو فورسز کے مشترکہ اڈے پر حملے کی کوشش ناکام ہو گی جبکہ اس دوران3 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں ۔
افغان حکام کے مطابق مظاہرین میں شامل ہونے والے شرپسندعناصرمیں سے7مسلح افرادسمیت16افرادکو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق قندہارمیں ہزاروں افغان شہریوں نے امریکی پادری کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکا اورصدرکرزئی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اس دوران مظاہرین نے جب اقوام متحدہ کے دفاتراورضلعی انتظامیہ کے ہیڈکوارٹرکی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں10مظاہرین جاں بحق اور40سے زائد زخمی ہوگئے۔
قبل ازیں صوبائی گورنرزلمے ایوبی کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ سے 5افراد ہلاک اور 46زخمی ہوئے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں