دارالعلوم زاہدان: پہلی سہ ماہی کے امتحانات کا آغاز

دارالعلوم زاہدان: پہلی سہ ماہی کے امتحانات کا آغاز
emtahanatزاہدان (سنی آن لائن): تعلیمی سال31 ۔1430 ھ.ق کے سہ ماہی کے امتحانات 09 جنوری کو شروع ہوئے۔ سنی آنلائن کی رپورٹ کے مطابق23 محرم الحرام 1431 ھ  بروز ہفتے کو دارالعلوم زاہدان کی پہلی سہ ماہی کے امتحانات کا آغاز ہوا۔ ان امتحانات میں ایک ہزار کے قریب طلبہ شرکت کریں گے۔

ناظم امتحانات کے اعلان کے مطابق پہلی سہ ماہی کے امتحانات ایک ہفتے تک جاری رہیں گے جو روزانہ دو وقتوں میں منعقد ہوں گے۔
یاد رہے اہل سنت والجماعت کے دینی مدارس بہت سارے دیگر مدارس اور کالجوں کی طرح تعلیمی سال کے دوران ہر تین مہینے کے بعد طلبہ کی تعلیمی وعلمی صلاحتیوں کا ٹیسٹ لیتے ہیں جو طلبہ میں علمی روح پیدا کرنے اور ان کی صلاحتیوں کو نکہارنے میں انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں