واشنگٹن(خبررساں ادارے): امریکا کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ان کایمن اور صومالیہ میں فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایک امریکی میگزین کوانٹرویو میں صدر اوباما نے کہا کہ انھیں اب بھی یقین ہے کہ القاعدہ کی سرگرمیوں کا مرکز پاکستان اورافغانستان کا سرحدی علاقہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یمن اور صومالیہ میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس پر تشویش ہے۔
امریکی صدرنے کہا کہ وہ کسی بھی امکان کو مسترد نہیں کررہے تاہم امریکا فی الحال یمن اور صومالیہ میں زمینی فوج بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عالمی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ یہ زیادہ موثر ہے۔

آپ کی رائے