کراچی(سنی آن لائن): کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس اہل کار سمیت مزید 11 افراد ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوگئے۔گزشتہ تین دنوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 39ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق لیاری، گارڈن، خاموش کالونی، پرانا حاجی کیمپ اور دیگر کئی علاقوں میں ہفتہ کوبھی فائرنگ کاسلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ رنچھوڑلائن میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جمیل بلوچ ، سرجانی ٹاؤن میں شاہداقبال اورملیرالفلاح میں عثمان ہلاک ہوئے جبکہ لیاری کے علاقے بہار کالونی میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے عامر،یاسر اور رضوان کو ہلاک اور4 افرادکو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق پاک کالونی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں ایک پولیس اہل کار عزیز جاں بحق اورپولیس انسپکٹر نعیم خان زخمی ہوگئے۔
ایم ایل او سول اسپتال ڈاکٹر آفتاب چنٹر کے مطابق لی مارکیٹ کے قریب سے ملنے والی لاش کی شناخت21 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔ بہار کالونی کے 17سالہ ریحان کونامعلوم افراد نے اورنگی ٹاؤن نمبر5 سے اغوا کرنے کے بعد فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیاجبکہ اس کا کزن ذیشان تاحال لاپتہ ہے۔ پولیس کے مطابق عید گاہ کے علاقے سے عرفان لاہوتی کی لاش برآمد ہوئی ۔ مقتول کا تعلق لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزمان سے ہے ۔ پولیس اور رینجرز اہل کاروں نے متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا ہے جن سے تفتیش جارہی ہے.

آپ کی رائے