کردستان (سنی آن لائن): ممتاز کرد عالم دین اور شورائے مکتب قرآن کے سرگرم رکن ماموستا (شیخ) عمرمحمد امینی کو خصوصی عدالت برائے علماء نے عدالت میں طلب کرلیاہے۔
شیخ عمر کا شمار اہل سنت کردستان ضلع “بانہ” کے مشہور اور ممتازعلماء میں ہوتاہے۔ موصوف اپنی بڑے پیمانے پر دینی سرگرمیوں کی وجہ سے علاقے میں مرجع عام وخاص کے طور پر پہنچانے جاتے ہیں۔ شیخ عمر شورائے مکتب قرآن کردستان ضلع بانہ کے رکن ہیں نیز زاہدان میں جولائی 2009ء کو منعقد ہونے والی تقریب ختم بخاری کے ایگزیکٹیو بورڈ کے رکن بھی تھے۔
شافعی عالم دین کی عدالت میں طلبی اس حال میں ہوئی ہے کہ اس سے پہلے کردستان کے قاضی کاک حسن امینی کو مشہد کی خصوصی عدالت برائے علماء نے نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت میں طلب کیا تھا۔ مبصرین کا خیال ہے ایران میں اہل سنت والجماعت کے علماء کے خلاف کریک ڈاؤن کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

آپ کی رائے