تہران.(خبررساں ادارے): ایران میں حکام نے کہا ہے کہ حکومت مخالف مظاہروں کی پاداش میں کالعدم بہائی گروپ کے گرفتار کئے گئے ارکان کے خلاف بہت جلد مقدمات کی سماعت شروع کی جائے گی جبکہ بہائی کمیونٹی کی نمائندہ نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے کہ بہائیوں کے گھروں میں ہتھیارموجود تھے.
ایران کی فارس نیوزایجنسی نے تہران کے پراسیکیوٹرعباس جعفری دولت آبادی کے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ”بہائیوں کے خلاف اسی ہفتے تہران کی انقلابی عدالت میں مقدمے کی سماعت شروع کی جائے گی”.
انہوں نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ”بہائیوں کو یوم عاشور کے موقع پر مظاہروں کو منظم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور انہوں نے مظاہروں اور ہنگاموں کی بیرون ملک تصاویر بھی بھیجی تھیں”.
عباس جعفری کا کہنا تھا کہ”انہیں محض اس بنا پر گرفتار نہیں کیا گیا کہ وہ بہائی ہیں بلکہ ان میں سے بعض کے گھروں سے اسلحہ اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے تھے”.
لیکن دوسری جانب جنیوا میں اقوام متحدہ میں بہائی انٹرنیشنل کمیونٹی کی نمائندہ ڈائنے علائی نے کہا ہے کہ دس بہائیوں کے خلاف لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے.انہوں نے کہا کہ ”بہائی عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں اور ان پر ایسا کوئی یہ الزام کہ ان کے گھروں میں ہتھیاریا گولیاں تھیں مکمل طور پرناقابل یقین ہے”.
ایران میں بہائی مذہب کا آغاز1863ء سے ہوا تھا.انہیں ایران میں 1979ء کے انقلاب سے قبل اور بعد میں بھی مرتد قراردیاگیا ہے اوران کے خلاف مقدمات چلائے جاتے رہے ہیں.
بہائی مذہب کے بانی بہاءاللہ 1817ء میں پیدا ہوئے تھے اور بہائی انہیں خدا کا آخری رسول مانتے ہیں اوران کا یہ عقیدہ اسلام کے عقیدہ ختم نبوت کے صریحاً منافی ہے جس کی وجہ سے انہیں ایران اور دوسرے مسلم ممالک میں غیر مسلم قراردیا جاتا ہے اور ان سے غیر مسلموں جیسا ہی برتاٶ کیا جاتا ہے.
ایران میں سن 2008ء کے وسط میں اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں سات بہائیوں کو گرفتار کیا گیا تھا.

آپ کی رائے