شیخ ازہر ڈاکٹرطنطاوی کے انتقال پرشیخ الاسلام مولاناعبدالحمید کا اظہارتعزیت

شیخ ازہر ڈاکٹرطنطاوی کے انتقال پرشیخ الاسلام مولاناعبدالحمید کا اظہارتعزیت
molana_1زاہدان(سنی آن لائن) جامعہ دارالعلوم زاہدان کے سربراہ اور شورائے اتحاد مدارس اہل سنت بلوچستان کے سرپرست اعلی شیخ الاسلام مولاناعبدالحمید نے شیخ ازہر ڈاکٹر محمدسید طنطاوی کے انتقال پرملال پر پوری امت مسلمہ کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ معروف مصری عالم دین دس مارچ (بدھ) کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دل کا دورہ پڑنے سے اس فانی دنیا کو چھوڑکر خالق حقیقی سے جاملے تھے۔

حضرت شیخ الاسلام دامت برکاتہم کے تعزیتی پیغام کے متن درج ذیل ہے:

إنا لله وإنا إليه راجعون
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ مایہ ناز عالم دین ڈاکٹر شیخ محمدسید طنطاوی رحمۃ اللہ کے سانحہ ارتحال کی خبرموصول ہوئی۔
بلاشبہ مرحوم کاشمار قافلہ حق کے شہسواروں میں ہوتاتھا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی علم اوراسلام کی خدمت میں صرف کردی۔ ان کے انتقال سے عالم اسلام، علم ایک روشن ستارے سے محروم ہوگیاہے۔عالِم کی موت علم کی رخصت سے مترادف ہے۔
اس مصیبت پر میں پوری امت مسلمہ خاص کر جامعہ ازہر، مرحوم کے اہل خانہ اور ان کے شاگردوں اورمتعلقین کی خدمت میں تعزیت عرض کرتاہوں۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان اور صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اجرجزیل اورصبرجمیل عطافرمائے۔ سب کچھ اللہ کے قبضہ قدرت میں ہے، جب چاہے حیات دے اور جب چاہے روح قبض کرے۔ بلاشبہ ہربات اس کے پاس لکھی ہوئی اور طے شدہ ہے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

(مولانا) عبدالحمید
صدرجامعہ دارالعلوم زاہدان
اور
سرپرست اعلیٰ شورائے اتحاد مدارس دینیہ اہل سنت بلوچستان، ایران


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں