زاہدان: دارالعلوم میں یونیورسٹی طلباء کے سالانہ اجلاس کااختتام

زاہدان: دارالعلوم میں یونیورسٹی طلباء کے سالانہ اجلاس کااختتام
jalase-daneshjouyanزاہدان(سنی آن لائن) ایران کی سطح پرمنعقدہونے والا سالانہ اجلاس برائے سنی سٹوڈنٹس دو روزتک جاری رہنے کے بعد حضرت شیخ الاسلام دامت برکاتہم کے بیان کے ساتھ دارالعلوم زاہدان میں اختتام پذیرہوا۔

تین مارچ(بدھ)کے شام سے شروع ہونے والے اس عظیم محفل میں ایران کے مختلف علاقوں کی یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے اہل سنت والجماعت کے اساتذہ ‘ سٹوڈنٹس نیز علمائے کرام اورثقافتی کارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
اس علمی وثقافتی اجلاس میں سنی سٹوڈنٹس کی بہت بڑی تعدادنے پرجوش انداز میں شرکت کرتے ہوئے علمائے کرام اورنامور اساتذہ سے استفادہ کیا۔اس محفل میں اساتذہ وعلمائے کرام کے علاوہ بعض طلبہ رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
خطاب کرنے اورلیکچر دینے والی شخصیات نے عالم اسلام اورمسلمانوں کودرپیش مسائل کے بارے میں گفتگوکی اور سنی طلباء کے تعلیمی مسائل اورمستقبل کے بارے میں اپنے خیالات کااظہارکیا۔
یادرہے یہ اجلاس ہرسال دارالعلوم زاہدان (اہل سنت ایران کے سب سے بڑے تعلیمی واسلامی مرکز) میں دینی مدارس اور یونیورسٹیز کے طلباء کے درمیان مزید ہم آہنگی وہم دلی پیداکرنے اور ان کی فکری و اعتقادی تربیت کے غرض سے منعقد ہوتاہے۔
اجلاس کی آخری نشست میں ملکی وبین الاقوامی سطح پراعزازات حاصل کرنے والے بعض مایہ ناز سنی اساتذہ وطلبہ کے اعزازمیں انہیں یادگارمڈل پیش کیاگیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں