موغا دیشو(اے ایف پی) صومالیہ میں الشباب کے جنگجوؤں نے صدارتی محل پربھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 14افراد ہلاک اور 25زخمی ہو گئے، حملے کے وقت صدرشریف شیخ احمد محل میں موجود نہیں تھے۔
سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے جعلی پاسپورٹ تیار کرنے میں مدد دینے کے الزام میں اسرائیلی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
قندھار ( (BBCافغانستان میں نیٹو نے کہا ہے کہ قندھار کے ہوائی اڈے پر مزاحمت کاروں کے حملے میں ان کے کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
لاہور (جنگ نيوز) فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ملک بھر میں احتجاج جاری رہا۔ لاہور، جوہرآباد، مٹہ، اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
مینگلور (ایجنسیاں) جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک کے مغربی شہر مینگلور میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے وقت رن وے سے اتر کر حادثے کا شکار ہوگیا۔
لاس اینجلس(خبررساں ادارے) مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا سبب بننے والا گستاخانہ پیج ’فیس بُک‘ سے ہٹادیا گیا ہے۔
میران شاہ (ایجنسیاں) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں خواتین اور ایک پانچ سالہ بچی سمیت 10افراد شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
مارسیلے (ايجنسياں) فرانس کے شہر مارسیلے میں تعمیر ہونے والی اس مسجد کا نام شہر کی مناسبت سے مارسیلے مسجد تجویز کیا گیا ہے۔ اس مسجد میں سات ہزار نمازیوں کی گنجائش ہو گی۔
کراچی /اسلام آباد( جنگ نیوز)تحریک حرمت رسول پاکستان نے فیس بک ویب سائٹ پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کیخلاف آج جمعرات و جمعہ 20اور 21مئی کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کر دیا۔
کراچی(ایجنسیاں)کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 35افرادہلاک اور2درجن سے زائدزخمی ہوگئے جبکہ 11گاڑیوں کونامعلوم افراد نے نذرآتش کردیا ہے۔ ہلاک شدگان میں اے این پی، مہاجر قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی کے کارکنان بھی شامل ہیں۔