کابل (نیٹ نیوز+اے ایف پی) افغانستان کی نجی فضائی کمپنی کا مسافر طیارہ کابل میں جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا ہے حادثے کے نتیجے میں عملہ سمیت43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سانتیاگو (اے ایف پی) چلی میں دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی سیف الرحمن کو فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا تاہم وہ چلی نہیں چھوڑ سکے گا اور ہر 2 ہفتے بعد جج کے سامنے پیشی دینا ہوگی۔
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی حکومت نے القاعدہ سے تعلق کے شبے میں سو تنظیموں پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں دہشت گرد قرار دیدیا۔
کابل ( نیٹ نیوز) اتحادی افواج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان ميں اتوار کو کیے گئے طالبان کے ایک حملہ ميں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔
زابل (سنی آن لائن) صوبہ سیستان وبلوچستان کے دوسرے بڑے شہر زابل کے خطیب مولانا حافظ عبدالرشید چھ روز تک قید میں رہنے کے بعدضمانت پر رہا ہوگئے۔
اسٹاک ہوم(اے ایف پی)شان رسالت میں گستاخی کا ارتکاب کرنے والے ملعون سویڈش باشندے کے گھر کو آگ لگانے کیلئے حملہ کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ ملعون حملے کے وقت گھر میں موجود نہ ہونے کے باعث ایک بار پھر واصل جہنم ہونے سے بچ گیا ہے۔
زاہدان/مشہد(سنی آن لائن) دارالعلوم زاہدان کے مدرس مولوی عبدالمجید اسماعیل زہی تیسری مرتبہ کے لیے مشہد کی عدالت برائے علماء میں پیشی کیلیے مشہد پہنچ گئے۔
زاہدان(سنی آن لائن) تقریبا دو برس قبل صوبہ سیستان وبلوچستان کے شمالی علاقہ عظیم آباد زابل کے دینی مدرسہ دارالعلوم امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی تخریب کے بعد گرفتارہونے والے نوجوانوں میں سے پانچ افراد کو دس دن کی رخصت دی گئی ہے۔
بغداد (ایجنسیاں) عراق کے شمالی شہر موصل میں ایک فٹبال مقابلے کے دوران دہرے بم دھماکوں میں 25 ہلاک ہو گئے۔ یہ ایک ہفتے میں دہشت گردی کی دوسری بڑی کارروائی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کو ’تل افار‘ نامی علاقے میں پیش آئے اس واقعے میں زخمیوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے زیادہ […]
کوئٹہ( نمائندہ جنگ) انٹرنیشنل ریڈ کراس بلوچستان کے سربراہ ایڈ رین زمیرمین نے کہا ہے کہ ہم نے دھمکی ملنے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان میں اپنے ادارے کی سرگرمیاں محدود کردی ہیں اپنے عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے.