میران شاہ (خبررسان ادارے) فوجی حکام کا کہنا ہے کہ لگ بھگ ستر افراد پر مشتمل پاکستانی فوج کا ایک قافلہ شمالی وزیرستان کے مرکزی شہر میران شاہ سے تحصیل دتہ خیل کی طرف جار رہا تھا جب بویہ کے مقام پر گھات لگائے طالبان جنگجوؤں نے اچانک اُس پر حملہ کر دیا۔ اس واقعہ […]
چارسدہ (نواۓوقت) چارسدہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پیپلزپارٹی شیرپاؤگروپ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عالم زیب عمرزئی سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔
پیرس (اے ایف پی) فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے ملک میں عوامی مقامات پر برقعہ اور نقاب استعمال کرنے پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن مشیر المصری نے کہا ہے کہ حماس کے زیر حراست صہیونی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے لیے اسرائیل کے بلیک میل اور دباؤ بڑھانے کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔ صہیونی قوتیں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو اپنی شرائط میں ذرہ بھر تخفیف […]
بگوٹا (ايجنسياں) کولمبیا میں 2 ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے ہیں ۔ ہیلی کاپٹروں کے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک جنرل سمیت 6 فوجی ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
مقبوضہ بیت المقدس (بی بی سی اردو) اسرائیل کے وزیرِِ دفاع ایہود باراک نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ہر صورت میں فلسطینیوں کو حق حکمرانی کی اجازت دینا ہوگی اور اسے اچھا لگے یا نہ لگے لیکن مستقبل میں فلسطینیوں کے لیے الگ ریاست بنے گی۔
ہنگو + لنڈی کوتل (ایجنسیاں) ہنگو میں فوجی قافلے پر بم حملے میں چار سکیورٹی اہلکار اور ایک شہری جاںبحق اور 16زخمی ہو گئے‘ جنوبی وزیرستان میں جھڑپ اور چیک پوسٹ پر حملے میں 4 اہلکار اور 4 جنگجو جاںبحق اور تین زخمی ہو گئے‘ لنڈی کوتل میں شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی چھاونی […]
کابل (اے ایف پی) افغانستان میں اتحادی فوج کی فائرنگ سے 4 طلبہ جاں بحق ہو گئے نامعلوم افراد نے قندھار کے ڈپٹی میئر کو قتل کر دیا۔
کراچی (بی بی سی اردو) انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک ایشیائی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے ماہ اپریل کے دوران دو مزید بلوچ قومپرست کارکنان کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا گیا ہے۔
کابل (اے ایف پی) افغان صوبہ سنگین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 35 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔