میران شاہ (ایجنسیاں) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں خواتین اور ایک پانچ سالہ بچی سمیت 10افراد شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
مارسیلے (ايجنسياں) فرانس کے شہر مارسیلے میں تعمیر ہونے والی اس مسجد کا نام شہر کی مناسبت سے مارسیلے مسجد تجویز کیا گیا ہے۔ اس مسجد میں سات ہزار نمازیوں کی گنجائش ہو گی۔
کراچی /اسلام آباد( جنگ نیوز)تحریک حرمت رسول پاکستان نے فیس بک ویب سائٹ پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کیخلاف آج جمعرات و جمعہ 20اور 21مئی کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کر دیا۔
کراچی(ایجنسیاں)کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 35افرادہلاک اور2درجن سے زائدزخمی ہوگئے جبکہ 11گاڑیوں کونامعلوم افراد نے نذرآتش کردیا ہے۔ ہلاک شدگان میں اے این پی، مہاجر قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی کے کارکنان بھی شامل ہیں۔
دوشنبے (خبررساں ادارے) تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والا تنظیم کا سینتیسواں اجلاس تین روز تک جاری رہے گا، اور اس کے آخری روز مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
كابل (ايجنسياں) طالبان نے بدھ کی صبح افغانستان میں نیٹو کے زیر استعما ل بگرام ائر بیس پر راکٹوں، چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے اچانک حملہ کردیاجس میں ایک امریکی کنٹریکٹرہلاک اور نو امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔
نیو یارک (BBC) نیو یارک میں ٹائمز سکوائر پر نا کام بم حملے کے مقدمے کے اہم ملمز فیصل شہزاد کو منگل کے روز پہلی متربہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت میں جج نے استغاثے کی یہ درخواست منظور کر لی کہ فیصل شہزاد کو بغیر ضمانت کے حراست میں رکھا جائے۔
نابلس (مرکز اطلاعات فلسطین) انتہا پسند صہیونی مذہبی پیشوا ’’اٹزک شپیرا‘‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے غاصب یہودی آبادکاروں سے فلسطینیوں اوران کی جائیدادوں پر حملوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینیوں کے مکانات خرید نے کی پالیسی کو توسیع دے کر مغربی کنارے کے طول وعرض تک پھیلایا جائے۔
رائے پور (اے ایف پی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتے واڈا میں ماﺅ نواز علیحدگی پسندوں نے بس بارودی سرنگ سے اڑا دی جس کے نتیجے میں 20 پولیس اہلکاروں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے۔
اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان کے اراکین سینیٹ نے ڈنمارک اور ناروے کے ملعون کارٹونسٹ کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے یہ معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کامطالبہ کیاہے۔