موغا دیشو(اے ایف پی) صومالیہ میں الشباب کے جنگجوؤں نے صدارتی محل پربھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 14افراد ہلاک اور 25زخمی ہو گئے، حملے کے وقت صدرشریف شیخ احمد محل میں موجود نہیں تھے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو عسکریت پسندوں نے دارالحکومت موغا دیشو میں صدارتی محل پر بھاری ہتھیاروں سے دھاوا بول دیا جس کے بعد سکیورٹی فورسزاور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں-
سیکورٹی حکام کے مطابق الشباب کے حملے میں 14افراد ہلاک اور 25زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق مقامی آبادی سے ہے ۔ سکیورٹی حکام کے مطابق حملے کے وقت صدر محل میں موجود نہیں تھے۔

آپ کی رائے