شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملے میں10 افراد شہید،متعدد زخمی

شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملے میں10 افراد شہید،متعدد زخمی
wazir-attackمیران شاہ (ایجنسیاں) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں خواتین اور ایک پانچ سالہ بچی سمیت 10افراد شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

جاسوس طیاروں سے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل لوند محمدکے علاقے اسد آباد میں ایک گھر کو نشانہ بنایاگیا۔ حملے میں پانچ میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں گھر میں موجود خواتین اور ایک پانچ سالہ بچی سمیت 10افراد شہید اورکئی زخمی ہوگئے۔
حملے کے بعد کافی دیر تک جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں ،تاہم لاشوں اور زخمیوں کوتحصیل میران شاہ ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تین کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں پانچ خواتین دو بچیاں اور تین بچے شامل ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں