مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والا پیج ’فیس بک‘ سے ہٹا دیا گیا

مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والا پیج ’فیس بک‘ سے ہٹا دیا گیا
facebookلاس اینجلس(خبررساں ادارے) مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا سبب بننے والا گستاخانہ پیج ’فیس بُک‘ سے ہٹادیا گیا ہے۔

بیرونی ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ یہ متنازعہ پیج اسے تخلیق کرنے والے نے خود ہی ختم کردیا ہو تاہم فیس بُک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس توہین آمیز پیج کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ کے ایک یُوزر نے توہین آمیز خاکے بھجوانے کا مقابلہ کرانے کیلئے فیس بک پر ایک پیج تخلیق کیا تھا جس کیلئے آخری تاریخ 20مئی تھی اور یہ ممکن ہے کہ مقابلہ مکمل ہونے پر اس گستاخانہ پیج کے خالق نے ازخود اسے ہٹا دیا ہو کیونکہ یہ اپنا مقصد پورا کرچکا ہے۔ فیس بک پر توہین آمیز پیج کے خلاف مسلمانوں کے مختلف طبقات کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد پاکستان میں یہ ویب سائٹ بلاک کردی گئی تھی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں