پیر کو مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ سٹیفن اسمتھ نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اسرائیل کا ہمیشہ دوست رہا ہے لیکن کوئی ملک اپنے جعلی پاسپورٹ تیار کرنے کے اقدام کو برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کینبرا میں اسرائیلی سفارت خانے کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اپنے ایک مشتبہ سفارت کار کو واپس ملک بھیج دے۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلوی سفارت کار کو ایک ہفتے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں موساد کے ایجنٹوں نے آسٹریلیا، فرانس اور برطانیہ کے جعلی پاسپورٹ تیار کر کے حماس کے کمانڈر محمود المبوح کو دبئی کے ایک لگژری ہوٹل میں قتل کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں موساد کے ایجنٹوں نے آسٹریلیا، فرانس اور برطانیہ کے جعلی پاسپورٹ تیار کر کے حماس کے کمانڈر محمود المبوح کو دبئی کے ایک لگژری ہوٹل میں قتل کر دیا تھا۔
آپ کی رائے