اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز/ ریڈیو نیوز/ ایجنسیاں) طالبان نے یرغمال بنائے گئے آئی ایس آئی کے دو سابق افسران کرنل (ر) سلطان امیر عرف امام، محمد خالد خواجہ اور ایک برطانوی نژاد صحافی اسد قریشی کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ ویڈیو میں مغویوں کو سینوں کے ساتھ اخبار چسپاں کر کے دکھایا گیا ہے۔
پشاور(جنگ نیوز) پشاورکے مصروف ترین قصہ خوانی بازار میں دھماکے میں ڈی ایس پی اور جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر دوست محمد سمیت 25افراد جاں بحق ہوگئے ،جبکہ جماعت اسلامی صوبہ سرحد کے جنرل سیکرٹری سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں،سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
عمّان (ایجنسیاں) عراقی حکومت نے سیکرٹری جنرل علماء کونسل عراق کے صاحبزادے کا نام القاعدہ کے افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس فہرست میں ان افراد کے نام شامل ہیں کہ جہیں اقوام متحدہ کی قرارداد 1267 کے تحت سزا دی جا سکتی ہے۔
واشنگٹن (اردوٹائمز) امریکہ میں 80 فیصد عوام نے صدر بارک اوباما کی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔
غزہ (آن لائن) غزہ میں ایک پراسرار دھماکہ میں دو فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے سامنے پیش کر دی گئی ہے اور اس رپورٹ کی روشنی میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت بےنظیر بھٹو کے قتل کے تمام ذمہ داروں اور اقوام متحدہ کی رپورٹ میں نامزد کئے گئے افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ […]
دبئی (العربیہ۔نیٹ) سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ فیس بُک نے القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن کا اکاٶنٹ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا ہے۔
واشنگٹن (اردوٹائمز) بلیک واٹرز کے سابق صدر پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی گئى ہے۔
مکہ (خبررسان ادارے) مکہ مکرمہ میں شاہی کلاک ٹاور کی تعمیر تین ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔ تکمیل کے بعد 817 میٹر اونچا یہ ٹاور دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت ہو گا ۔
دہلی (پ ر) مسجد فتحپوری دہلی کے امام مفتی محمد مکرم نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو مذہبی بیداری کے ساتھ سیاسی اور سماجی بیداری کی بھی اشد ضرورت ہے پچھلے 60 سالوں میں مسلمانوں کی پسماندگی کی کئی وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم میں موقع سے فائدہ اٹھا […]