میرانشاہ (ایجنسیاں) شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے پے در پے 27 میزائل حملوں میں 32 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پیرس (ایجنسیاں) فرانس کی پارلیمان نے مسلمان خواتین کے چہرے کے نقاب پر پابندی عاید کرنے کے لیے قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے جس سے اس ضمن میں قانون کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
استنبول (مرکز اطلاعات فلسطین) ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے قابل افسوس اقدامات سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے پورے کا پورا خطہ جل کر راکھ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو متنبہ کیا کہ علاقے میں ہلچل پیدا کرنے کی صہیونی […]
کابل (آن لائن)افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے اور طالبان کے حملے میں ایک نیٹو اور چار افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے.
واشنگٹن (BBC) امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت میں ایسے لوگ موجود ہیں جو یہ جانتے ہیں کہ اسامہ بن لادن اور ملا عمر کہاں ہیں اور نائن الیون حملوں کے ذمہ دار افراد کو ان کے کیے کی سزا دلوانے کے لیے پاکستان کو مزید تعاون کرنا چاہیے۔
بغداد (ایجنسیاں) عراق میں مسلح افراد کے سکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملوں، ایک فیکٹری اور کاروباری مراکزکے باہر پانچ خودکش کار بم دھماکوں میں پچھترافراد ہلاک اور ایک سو پچاس سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں اور یہ اس سال اب تک عراق میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
لندن (فارن ڈیسک) افغان جنگ میں برطانوی فوجیوں کی ہلاکتیں2001سے اب تک285ہوگئیں۔برطانوی اخبار’میل‘ کے مطابق افغانستان کا صوبہ ہلمند طالبان عسکریت پسندوں کا گڑھ ہے۔
دبئی (العربية) جوہری توانائی کےعالمی ادارے نے اسرائیل کے نیوکلیئر پروگرام کو اپنے آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا ہے۔ اس امر کا انکشاف اسرائیلی اخبار “ہارٹز” نے امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔
میران شاہ (جنگ نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ہونے والے ڈرون میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ایک گھر پر جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں دس افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی (خبررساں ادارے) پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ہفتے کے روز بلوچ قوم پرست رہنماء عطاء الله مینگل کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے ناراض بلوچ رہنماؤں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے قوم پرست بلوچ لیڈروں کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا بھی اعلان کیا۔