غزہ (آن لائن) غزہ میں ایک پراسرار دھماکہ میں دو فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے سامنے پیش کر دی گئی ہے اور اس رپورٹ کی روشنی میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت بےنظیر بھٹو کے قتل کے تمام ذمہ داروں اور اقوام متحدہ کی رپورٹ میں نامزد کئے گئے افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ […]
دبئی (العربیہ۔نیٹ) سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ فیس بُک نے القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن کا اکاٶنٹ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا ہے۔
واشنگٹن (اردوٹائمز) بلیک واٹرز کے سابق صدر پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی گئى ہے۔
مکہ (خبررسان ادارے) مکہ مکرمہ میں شاہی کلاک ٹاور کی تعمیر تین ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔ تکمیل کے بعد 817 میٹر اونچا یہ ٹاور دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت ہو گا ۔
دہلی (پ ر) مسجد فتحپوری دہلی کے امام مفتی محمد مکرم نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو مذہبی بیداری کے ساتھ سیاسی اور سماجی بیداری کی بھی اشد ضرورت ہے پچھلے 60 سالوں میں مسلمانوں کی پسماندگی کی کئی وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم میں موقع سے فائدہ اٹھا […]
کابل (اے ایف پی) افغانستان میں غیر ملکی سکیورٹی کمپنی کی عمارت پر خودکش کار بم حملے میں غیر ملکیوں سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ابھی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
آئس لینڈ میں آتش فشاں سے اٹھنے والی راکھ کے نتیجے میں یورپ کے مختلف ممالک میں پروازیں بدستور متاثر ہو رہی ہیں۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ کچھ دنوں تک جاری رہنے کا خدشہ ہے۔
لندن(جنگ نیوز) سی آئی اے کی اندرونی ای امیلز سے پتہ چلا ہے کہ ایجنسی کا سابق سربراہ پورٹر گوس 2005ء میں ایک مشتبہ دہشت گرد کے ساتھ ممنوعہ طریقوں کی شہادت پر مبنی وڈیوٹیپس تباہ کرنے پر متفق تھا۔
کوئٹہ (ايجنسياں) کوئٹہ کے سول اسپتال میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8ہوگئی ہے، جن میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ظاہر شاہ کاظمی اور نجی ٹی وی چینل کے سینئر کیمرہ مین ملک عارف بھی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کوئٹہ قاضی عبدالواحدنے 8افراد جاں بحق اور 35 […]