گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج جاری، مزید ویب سائٹس بند کردی گئیں

گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج جاری، مزید ویب سائٹس بند کردی گئیں
facebook_banلاہور (جنگ نيوز) فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ملک بھر میں احتجاج جاری رہا۔ لاہور، جوہرآباد، مٹہ، اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

دوسری طرف پی ٹی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مزید ویب سائٹس کو بند کردیا جس کے بعد بند ہونے والی ممنوعہ ویب سائٹس کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فیس بک اور یوٹیوب کے منتظمین نے پاکستان کے احتجاج کے باوجود توہین آمیز مواد کو ویب سائٹ سے نہیں ہٹایا۔دوسری جانب اے پی کے مطابق فیس ویب سائٹ سے گستاخانہ خاکوں کا صفحہ اس کے تخلیق کرنے والے نے ہٹا دیا ہے جبکہ فیس بُک انتظامیہ نے کہا ہے کہ آزادی رائے کے حق کے پیش نظر اس نے متنازع صفحے کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا بلکہ یہ صفحہ ممکنہ طور پر اس کے تخلیق کرنے والے نے ختم کیا ہے۔

پاکستان کا امریکا سے باضابطہ احتجاج

واشنگٹن (اے پی پی / مانیٹرنگ سیل) پاکستان نے فیس بُک پر گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے امریکا سے احتجاج کیا اور حکومت پاکستان اور عوام کے مجروح ہونے والے جذبات سے آگاہ کیا۔ گزشتہ روز پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفیر حسین حقانی نے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک کو فون کیا اور اس معاملے پر حکومت پاکستان اور عوام کے جذبات سے آگاہ کیا ۔تاہم ہالبروک نے پاکستانی سفیر کو یقین دلایا کہ امریکا مسلمانوں کے جذبات کو سمجھتا ہے اور اس کی قدر کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے امریکی محکمہ خارجہ کو بھی ایک خط لکھا ہے جس میں زور دیا گیا ہے کہ امریکی حکومت فیس بُک سے توہین آمیز خاکوں کو ہٹانے کیلئے موثر اقدامات کرے کیونکہ کے تجارتی قوانین کے مطابق ویب سائٹ فیس بُک کا امریکا کے قانونی حدود میں انتظام موجود ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں