ڈھاکہ (ایجنسیاں) بنگلہ دیش کے ایک سرکاری اہلکار نے اتوار کےروز بتایا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے توہین آمیز خاکے شائع کرنے پر کیمونٹی ویب سائٹ “فیس بک” پر عائد کر دی گئی ہے۔
بنگلہ دیش نے ٹیلی کیمونیکشن ریگولیٹری کمیشن “بی ٹی آر سی” نے بتایا کہ ملک بھر میں “فیس بک” ہفتے کی شب بلاک کی گئی۔ بی ٹی آر سی کے چیئرمین حسن محمود دلاور نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ہم نےیہ اقدام فیس بک پر نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے توہین آمیز خاکے جاری کرنے کے بعد اٹھایا ہے کہ جن سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ اسی کمیونٹی ویب سائٹ پر بنگلہ دیشی قوم کے بزرگ رہ نما شیخ مجیب الرحمان، موجودہ وزیر اعظم حسینہ واجد اور قائد حزب اختلاف کے توہین آمیز خاکوں کی صورت میں بھی کچھ مواد موجود تھا، جس کی وجہ سے ہم نے فیس بک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلہ دیش کی اینٹی کرائم ریپڈ ایکشن بٹالین نے سیاسی رہ نماوں کے خاکے بنانے اور انہیں فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔
ریپڈ ایکشن بٹالین کے سینئر عہدیدار انعام الکبیر نے بتایا کہ “آر اے بی” کے اہلکاروں پر مشتمل خصوصی سراغرسانی ٹیم نے ملزم کو حراست میں لیا۔ ملزم کے خلاف قومی رہ نماوں کی توہین اور انہیں بدنام کرنے کی خاطر مواد کی اشاعت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز ہزاروں بنگلہ دیشی مسلمانوں نے دارلحکومت ڈھاکہ کی سڑکوں پر احتجاجی جلوس نکالا، جس میں انہوں نے فیس بک پر اسلام مخالف پروپیگنڈے کی پاداش میں اس کیمونٹی ویب سائٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
فیس بک پر “ڈرا محمد ڈے” مہم کیوجہ سے ملک کے دوسرے حصوں میں بھی ایسے ہی مظاہرے کئے گئے۔ یاد رہے کہ انہی خاکوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی ایک عدالتی حکم کے تحت فیس بک بلاک کر دی گئی ہے۔

آپ کی رائے