امدادی سامان غزہ لیجانے والی کشتی پر اسرائیلی حملہ،20ہلاک،متعدد یرغمال

امدادی سامان غزہ لیجانے والی کشتی پر اسرائیلی حملہ،20ہلاک،متعدد یرغمال
aid-fleetغزہ(جنگ نیوز) غزہ پٹی کے لئے امدادی سامان لے جانے والے سمندی قافلے پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد20ہو گئی ہے جبکہ 50سے زائد زخمی ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے یرغما ل بنا لیا ہے۔

یرغمال بنائے گے افراد میں پاکستانی صحافی طلعت حسین کیساتھ ان کی ٹیم اور پروڈیوسر رضا آغا ، فلسطین کے حامی،نوبل انعام حاصل کر نیوالے،ہولوکاسٹ کے متاثرین بھی شامل ہیں۔ پاکستانی صحافی اور اینکر طلعت حسین کا اپنے دفترمیں صبح 6 بجے آخری رابطہ ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کو آتے دیکھ رہے ہیں۔
دوسری طرف ترکی نے اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ ترک وزیر خاجہ کے مطابق اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ غزہ جانے والی امدادی کشتیوں پر حملے کے بعد ایتھنز میں اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے ان سے احتجاج کیا گیا۔ اسرائیلی حملے کے خلاف فلسطینی صدر محمود عباس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ امدادی سامان لانے والی کشتیوں پراسرائیلی حملہ قتل عام ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حملے پریورپی یونین نے تحقیقات کامطالبہ کردیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں