نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت میں جاری شدید بارشوں سے38افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے ریاست اترپردیش میں34 جبکہ مقبوضہ کشمیر اور ملک کے دیگرحصوں میں4افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں.
بارش سے اکثر علاقوں کی سڑکیں، مواصلات اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ بڑی تعداد میں بجلی کے پول اور درخت سڑکوں پر گرنے سے ٹریفک کا نظام بھی بند ہوگیا، مقبوضہ کشمیر کے علاقہ جموں میں بارش کے باعث درجہ حرات45 ڈگری سے کم ہو کر37ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
آپ کی رائے