شمالی وزیرستان:امریکی میزائل حملوں میں درجن سے زائدشہید،12زخمی

شمالی وزیرستان:امریکی میزائل حملوں  میں درجن سے زائدشہید،12زخمی
drone.nwمیران شاہ/اسلام آباد(ایجنسیاں)شمالی وزیرستان پر جاسوس طیارے کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد13 ہو گئی جب کہ دیگر 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے دتہ خیل میں ایک گھر پر جاسوس طیارے سے چار میزائل فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 13افراد شہید اور 12زخمی ہوگئے، جب کہ دو گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔ ادھر علاقے میں اب بھی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جن کے باعث وہاں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔
دوسری جانب امریکی جاسوس طیاروں نے میرانشاہ سے پندرہ کلومیٹر دور میرعلی کے ایک گائوں کھاڈی میں طالبان کے مشتبہ گھرپردومیزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ادھرسرکاری حکام نے بھی میزائل حملے کی تصدیق کردی ہے حملے کے بعد مقامی لوگوں نے علاقے کی  چاروں طرف سے ناکہ بندی کرکے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں